ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : انجمن انجنئیرنگ کالج میں روزگار میلہ کا شاندار اور کامیاب انعقاد :24کمپنیوں کی شرکت

بھٹکل : انجمن انجنئیرنگ کالج میں روزگار میلہ کا شاندار اور کامیاب انعقاد :24کمپنیوں کی شرکت

Thu, 03 Nov 2016 20:32:16    S.O. News Service

بھٹکل:3/نومبر (ایس او نیوز) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیر سرپرستی چلنے والے انجمن انجنئیرنگ کالج میں پہلی مرتبہ منعقد کئے گئے ایک روزہ  روزگارمیلہ کوبہترین ردعمل ظاہر ہواہے، میلہ میں 24سے زائد مشہور کمپنیوں نے شرکت کی اور ریاست کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے 887گریجویٹ امیدوار میلہ میں شریک رہے۔

مہمان خصوصی کے طورپر خطاب کرتے ہوئے ہیانگو آئس کریم کے مینجنگ ڈائرکٹر پردیپ پائی نے کہاکہ پیشہ ورانہ تعلیم کو ترجیح دی جارہی ہے، طلبا کے لئے ضروری ہے کہ وہ ان مواقع کا بہتر استعمال کریں ، موصوف نے بتایا کہ طلبا جیسے ہی ڈگری مکمل کرلیتے ہیں تو انہیں تربیت دے کر پیشہ کے مناسب تیار رکھیں۔ پروگرام کے بعد ساحل آن لائن سے بات کرتے ہوئے پردیپ پائی نے کہاکہ طلبا روزگار کا پیچھا کرتے ہوئے مایوس ہونے کے بجائے اپنی قابلیت کا استعمال کرتے ہوئے خود صنعت کار بن کر دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرنے کا ذریعہ بننے کی بات کہی۔ انہوںنے انجمن کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک بہتر شروعات ہے امید کہ آئندہ اس کو جاری رکھتے ہوئے طلبا اور کالج کے درمیان مضبوط روابطہ پیدا ہونے کی امید جتائی ۔

جہاں تک میلہ کا سوال ہے میلہ میں طلبہ و طالبات کا ہجوم نظر آیا ۔ منتظمین کے مطابق ایک ہزار طلبہ و طالبات میں سے کم از کم تین سو سے زائد گریجویٹس کو روزگار ملنے کے امکانات ہیں۔  جانکاروں کے مطابق بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ابھٹکل  کے انجمن انسٹی ٹیوٹ آفٹ ٹیکنالوجی اینڈ مینجمینٹ کا یہ قدم کا فی اہم ہے ۔

پروگرام کی صدارت عبدالرحیم دامودی نے کی۔ اس موقع پر انجمن کے جنرل سکریٹری اسماعیل صدیق،ایڈیشنل جنرل سکریٹری محمد اسحاق شاہ بندری ، سکریٹری جاوید آرمار، عبدالعظیم امباری،انتظامی آفیسر بھرت راج وغیرہ موجود تھے۔ کالج پرنسپال ڈاکٹر مشتاق بھاوی کٹی نے استقبالیہ کے ساتھ افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ نائب پرنسپال پال چندر نے شکریہ اداکیا۔ طلبا محمد نصیف اور فرحان نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔

 


Share: